یوفون فٹبال کپ: نوشکال بلوچ اور ایکوا کوئٹہ فائنل میںآمنے سامنے

یوفون فٹبال کپ: نوشکال بلوچ اور ایکوا کوئٹہ فائنل میںآمنے سامنے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) یوفون بلوچستان فٹبال کپ میں نوشکال بلوچ ایف سی اور ایکوا ایف سی کوئٹہ نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔پہلے سیمی فائنل میں نوشکال بلوچ کلب نے افغان کلب چمن کو1-0سے ہرادیا۔واحد گول نثار مکہ نے کیا۔دوسرے سیمی فائنل میں ایکوا فٹبال کلب کوئٹہ نے افغان کلب پشین کو1-0سے ہرایا۔

یوفون کی جانب سے اس چیمپیئن شپ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ صوبے میں فٹبال کو فروغ دیا جائے، نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں شامل کیا جائے اور فٹبال کلبز کی طرف سے کھیلنے کے ساتھ انہیں اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع فراہم کیا جائے۔

B

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...