سربراہوں کو ملنا چاہیے ، وزیر اعظم اور چیف جسٹس ایسی جگہ ملتے جہاں کسی کو پتا نہ چلتا : خورشید شاہ

سربراہوں کو ملنا چاہیے ، وزیر اعظم اور چیف جسٹس ایسی جگہ ملتے جہاں کسی کو پتا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  • اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملنا ضروری تھا تو ایسی جگہ ملتے جہاں لوگوں کو پتا نہ چلتا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اداروں کے سربراہوں کو ملنا چاہیے لیکن اس کا ایک وقت ہوتا ہے، ہر ملاقات اور فیصلے کا ایک وقت ہوتا ہے، اگر ملنا ضروری تھا تو ایسی جگہ ملتے جہاں لوگوں کو پتا نہ چلتا۔ملاقات کامقصد یہی نکلتا ہے کہ مسائل پربات چیت ہونی چاہیے، ان کے حل کے لیے عمل کون کرے، عدلیہ براہ راست کسی چیز پر عمل نہیں کرا سکتی۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ این آر او ہو یا جوڈیشل این آر او ہو اس پربات نہیں کروں گا، سسٹم اور آئین جو کہتا ہے اس پر عمل کرنا چاہیے، ملک میں سسٹم، ادارے اور عدلیہ کو مضبوط کرنا چاہیے، ادارے اور سسٹم مضبوط ہونے سے این آر او کی ضرورت نہیں پڑے گی، این آر او کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب ادارے کمزور ہوں۔
    خورشید شاہ
    س

مزید :

صفحہ اول -