بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان آج متوقع

بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کا اعلان آج متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان میں ایک نئی سیاسی جماعت کا اعلان آج متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق نئی سیاسی جماعت کا نام یونائیٹڈ مسلم لیگ ہوگا، جس کا سربراہ جام کمال کو بنائے جانے کا امکان ہے، نئی سیاسی جماعت میں وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت 32 اراکین صوبائی اسمبلی شمولیت اختیار کریں گے جبکہ 6 سینیٹر بھی نئی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق آئینی و قانو نی ماہرین کی مشاورت کے بعد نئی سیاسی جماعت کی تشکیل کیلئے تمام تر کاغذی کام ہوچکا ہے۔واضح رہے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ زہری کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ان کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد عبدالقدوس بزنجوامسال 13 جنوری کو صوبے کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے۔پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے عبدالقدوس بزنجو کو 51 ووٹوں میں سے 41 ووٹ حاصل ہو ئے تھے۔
نئی جماعت

مزید :

صفحہ اول -