برطانوی وزیر نے جولین آسانج کو ’’کم بخت حقیر کیڑا ‘‘ قراردیدیا

برطانوی وزیر نے جولین آسانج کو ’’کم بخت حقیر کیڑا ‘‘ قراردیدیا

لندن(آئی این پی)برطانیہ کے وزیر ایلن ڈنکن نے وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کو حقیر کیڑا قرار دے دیا، حقیر کیڑا ایکوا ڈور کے سفارتخانے سے باہر نکل کر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر ایلن ڈنکن نے وکی لیکس کے بانی آسانج کو حقیر کیڑا قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وکی لیکس کا بانی جولیان آسانج کو ایک ’’کم بخت حقیر کیڑا‘‘ہے۔ وزیر ایلن ڈنکن نے کہا ہے کہ آسانج روسی جاسوس سیرگئی سکرپل پر زہریلی گیس کے حملے کے تناظر میں برطانیہ کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔ ان کے بقول وقت آ گیا ہے کہ یہ ’حقیر کیڑا‘ لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے سے باہر آ کر اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کرے۔ آسانج 2012ء سے اس سفارت خانے میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ آسانج نے برطانیہ کی جانب سے سکرپل پر حملے کی ذمہ داری روس پر عائد کرنے پر سوالات اٹھائے ہیں۔

اسانج

مزید : صفحہ اول


loading...