چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلٰی سطحی ادارہ جاتی تیاریوں کی ضرورت ہے : وزیر اعظم

چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلٰی سطحی ادارہ جاتی تیاریوں کی ضرورت ہے : وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور دوسرے عوامل نے قدرتی آفات میں اضافہ کیا ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح ادارہ جاتی تیاریوں کی ضرورت ہے،قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کو بہتر بنانے کیلئے گزشتہ تجربات کو استعمال میں لانا چاہیے۔بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سید خورشید شاہ، شیری رحمان، خرم دستگیر، خواجہ آصف ،وزیر سیفران، وزیر غذائی تحفظ اور آبی ذخائر کے وزراء نے شرکت کی۔گورنر خیبرپختونخوا، وزیر اعلی گلگت بلتستان اور وزیراعظم آزاد کشمیر ،مشیر خزانہ، وزیر مملکت اطلاعات، صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب ،سندھ کے وزیر بہبود، چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی ا جلاس میں شرکت کی چیئرمین این ڈی ایم اے نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی۔چیئرمین این ڈی ایم نے نے چیلنجز پر قابو پانے کیلئے کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ہنگامی حالات میں خطرات میں کمی کے حوالے سے موثر طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں مختلف ملکوں میں ریلیف اور ریسکیو کیلئے کوششوں میں اتھارٹی کے کردار پر بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور دوسرے عوامل نے قدرتی آفات میں اضافہ کیا ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اعلیٰ سطح ادارہ جاتی تیاریوں کی ضرورت ہے،قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کو بہتر بنانے کیلئے گزشتہ تجربات کو استعمال میں لانا چاہیے،اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے گزشتہ اجلاسوں کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔کمیشن نے ایل او سی پر فائرنگ کے متاثرین کیلئے 10کروڑ42لاکھ کی منظوری دی ۔اجلاس میں دوست ملکوں کو قدرتی آفات میں دی جانے والی امداد کی توثیق کی گئی ۔ اجلاس میں پاکستان سکول سیفٹی فریم ورک کی بھی منظوری دی گئی،فریم ورک صوبوں میں آفات سے حفاظت کیلئے ماڈل کے طور پر کام کرے گاقدرتی آفات کے حوالے سے قانون کو مربوط بنانے کیلئے ادارہ جاتی فریم ورک کی منظوری دی گئی ۔
وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -