پاکستان کا سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ

پاکستان کا سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ

نیویارک (آئی این پی ) پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے اور کہاہے کہ سلامتی کونسل میں منصفانہ نمائندگی اصلاحات کی کوششوں کا اہم نکتہ ہے، سلامتی کونسل اقوام متحدہ ارکان کے 8 فیصد کی نمائندگی کر رہی ہے ، رکن ممالک کی ایک تہائی تعداد کوسلامتی کونسل میں کبھی نمائندگی نہیں ملی، نمائندگی اور احتساب ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔گزشتہ روز اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھائی جائیں۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی ایک تہائی تعداد کوسلامتی کونسل میں کبھی نمائندگی نہیں ملی، نمائندگی اور احتساب ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، زیادہ احتساب سے بہتر نمائندگی کے مقاصد کا حصول ممکن ہے جب کہ مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے مقاصدحاصل نہیں ہو سکتے۔

سلامتی کونسل

مزید : صفحہ اول


loading...