راولپنڈی ، جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ ، 2افراد جاں بحق ، 2زخمی مقدمہ درج
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے افراد کسی مقدمے کی سماعت کیلئے آئے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرایا اور فائرنگ کرنے والے افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی کے مطابق کچہری کی حدود میں اسلحہ کیسے پہنچا اس کی تفتیش جاری ہے، فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے، غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب آئی جی پنجاب عارف نواز نے راولپنڈی کچہری میں فائرنگ کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ پولیس کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت دے دی جس کی روشنی میں سی پی او راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار سید علی کی سربراہی میں 3 رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی۔
راولپنڈی/فائرنگ