انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس آج نئی دہلی میں ہوگا

انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس آج نئی دہلی میں ہوگا

نئی دہلی (آن لائن)سندھ طاس آبی معاہدے کے تحت آنے والے متعدد امور پر تبادلہ خیال کی غرض سے بھارت اور پاکستان کے مابین جمعرات اور جمعہ کے روز نئی دہلی میں پرماننٹ سندھ کمیشن کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔ آبی کمیشن کا یہ 114واں اجلاس ہوگا۔ معاہدے کی رو سے سال میں کم از کم ایک بار اجلاس ہونا چاہیے۔ بھارت کے انڈس کمشنر پی کے سکسینہ، وزارت خارجہ کے ایک نمائندے اور تکنیکی ماہرین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جبکہ پاکستان کے 6رکنی وفد کی قیادت سید محمود مہر علی شاہ کریں گے۔ یہ اجلاس دونوں ملکوں کے مابین سفارت کاروں کو ہراساں کیے جانے کے الزامات سمیت متعدد معاملات کی وجہ سے پیدا شدہ کشیدگی کے درمیان ہو رہا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...