قائم مقا م امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزاہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

قائم مقا م امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزاہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقا م امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلس ویلز کل پاکستانی سول و عسکری حکام سمیت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کریں گی جن میں پاک امریکہ تعلقات، طا لبان سے مذاکرات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئیں گے۔اس سے قبل 15 جنوری کو امریکہ کی قائم مقام معا و ن وزیر خارجہ برائے جنوبی اور وسطی ایشیاایلس ویلز نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی تھی جس میں امریکہ کی جانب سے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کو دوہرایا گیا تھا۔

مزید : صفحہ اول


loading...