نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ساڑھے 5سال بعدپاکستان آمد

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ساڑھے 5سال بعدپاکستان آمد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سارھے پانچ سال بعد گزشتہ شب برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ملالہ یوسف زئی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کے 614 کے ذریعے پاکستان پہنچیں ، ان کے ہمراہ والدین ، دیگر افراد خانہ اور سی ای او ملالہ فنڈ بھی تھے ،اس حوالے سے اسلام آباد کے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرالرٹ جاری کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے ملالہ یوسف زئی پاکستان میں 4 روز قیام کریں گی، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی وزیرعظم شاہد خاقان عباسی سمیت اہم شخصیات سے بھی ملا قا ت کریں گی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ’’میٹ دی پریس ‘‘ سے خطاب کریں گی ،جبکہ ان کی سول سوسائٹی کی خواتین سے ملاقات بھی متوقع ہے، یش ملالہ یوسف زئی کو صرف 17 سال کی عمر میں 2014 میں امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا، وہ 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی شامل رہیں جبکہ کینیڈا کی جانب سے انہیں اعزازی شہریت بھی دی گئی۔واضح رہے سوا ت میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے 2012 میں ملالہ یوسف زئی پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے برطا نیہ منتقل ہوگئی تھیں جہاں صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اعلیٰ تعلیم کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

ملالہ یوسف زئی

مزید : صفحہ اول


loading...