پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم شاہد خاقان کیخلاف تحریک استحقاق لانے کا فیصلہ کر لیا جس میں مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے دوبارہ انتخابات کا غیر آئینی مطالبہ کیا ہے جو پارلیمنٹ کے وقار کی بیحرمتی ہے، شاہد خاقان کو معافی مانگنی ہو گی ورنہ دونوں ایوانوں میں پوری قوت کیساتھ بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے بیان سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہوا ہے کیونکہ صادق سنجرانی اسوقت چیئرمین سینٹ ہیں ۔دریں اثناء سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا وزیر اعظم نے جو کہا وہ جھوٹ نہیں بلکہ ساری قوم نے سنا ہے ایسا تو نواز شریف نے بھی کیا کیونکہ وہ بھی ہمیشہ کسی کا نام نہیں لیتے بلکہ کہتے ہیں فلاں قوت اور فلاں ادارے میرے خلاف ہیں، شاہد خاقان ایک طر ف ووٹ کے تقد س کی بات کرتے ہیں اور دوسری جا نب ایسے بیانات دیتے ہیں حالانکہ انکے اپنے قول اور فعل میں تضاد ہے اور اس معاملے پر شاہد خاقان کو ضرور ایوان میں معافی مانگنی چاہیے۔

پی پی فیصلہ

مزید : صفحہ اول


loading...