عدالتوں کے انصاف کا دہرا معیار قبول نہیں،حسین نواز

عدالتوں کے انصاف کا دہرا معیار قبول نہیں،حسین نواز

لندن( آن لائن ) مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے عدالتوں کے انصاف کا دہرا معیار ناقابل قبول ہے، نواز شریف اور مریم نواز کو کلثوم نواز کی تیمار داری سے روک دیا گیا جبکہ پارلیمنٹ اور قانون نافذ کرنیوالوں پر حملے کے الزامات کے باوجود عمران خان کو خصوصی رعایت دی جا رہی ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا والدہ کی حال ہی میں گلے کی سرجری ہو ئی جنھیں تکلیف کے باعث ہسپتال لائے ہیں۔انہوں نے مزید کہا والدہ کو پاکستان میں پیش آنیوالے تمام واقعات سے با خبر رکھا ہوا ہے اور قوم کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کرے ۔

حسین نواز

مزید : صفحہ اول


loading...