شریف خاندان کے جھوٹ کی کوئی حد نہیں : عمران خان

شریف خاندان کے جھوٹ کی کوئی حد نہیں : عمران خان

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بچے بھی اسی طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریفوں کے جھوٹ کی کوئی حد نہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر لندن میں جائیدادوں کی ملکیت کے انکار کرنے سے لے کر جعلی دستاویز جمع کروانے تک اولاد بھی والد کے نقش قدم پر چل نکلی ہے۔ نواز شریف کے بچے بھی اسی طرح جھوٹ بولتے ہیں جیسے نواز شریف خود بولتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں شریفوں اور اسحاق ڈار نے اربوں روپے کے اشتہارات میں جتنے جھوٹ بولے ان سب کا بھانڈا پھوٹ گیا۔عمران خان نے ٹویٹرپر لنک شیئرکرتے ہوئے کہا کہ اس مضمون میں ساری داستان درج ہے کہ کیسے شریف فیملی پاکستان کیلئے اکنامک ہٹ مین کا کردار ادا کیا اور پاکستان کو قرضوں کی بدترین دلدل میں جکڑدیا۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول


loading...