نیب کا عظیم اقبال صدیقی و دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

نیب کا عظیم اقبال صدیقی و دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ نے بریگیڈئر( ریٹائرڈ )اسد منیر سابق ممبرسٹیٹ سی ڈی اے، خالد محمود مرزا سابق ڈائریکٹراسٹیٹ سی ڈی اے ،ضیاء الرحمن طور سابق ڈپٹی فنانشل ایڈوائزرسی ڈی اے اور دیگر کیخلاف انوسٹی گیشن،حروں کے روحانی پیشوا پیر پگاراصبغت اللہ شاہ راشدی اوربورڈ آف ریونیوکورنگی کراچی کے افسران واہلکاران کیخلاف انکوائری کی منظوری دید ی ،چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کا تدارک انتہائی ضروری ہے، نیب افسران بدعنوانی کے خا تمے کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کیلئے بھر پور کاوشیں کریں۔بدھ کو قومی احتساب بیورو ا یگز یکٹو بو رڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔جس میں متعدد فیصلے کئے گئے ۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے عظیم اقبال صدیقی سابق منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایس جی سی ایل،شاہد عز یز صدیقی سابق چیئرمین فنانس کمیٹی ،ملک عثمان حسن جنرل منیجر فنانس اور دیگرکیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ۔ملز ما ن پر اختیا ر ا ت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے میسرز پرو گیس پرائیویٹ لیمٹیڈ کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوراس کی مالی اور فنی صلاحیتوں کا جائزہ لیے بغیر خدمات حاصل کرنے کا الزام ہے ،جس سے قومی خزانے کو1.174ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے بریگیڈئیر( ریٹائرڈ )اسد منیر سابق ممبراسٹیٹ سی ڈی اے، خالد محمود مرزا سابق ڈائریکٹراسٹیٹ سی ڈی اے ،ضیاء الرحمن طور سابق ڈپٹی فنانشل ایڈوائزرسی ڈی اے اور دیگر کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پلاٹ نمبر 20 سیکٹر F-11/1 اسلام آباد کی بحالی کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔حروں کے روحانی پیشوا پیر پگا ر ا صبغت اللہ شاہ راشدی اوربورڈ آف ریونیوکورنگی کراچی کے افسران واہلکاران کیخلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر اختیارات کا نا جا ئز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر سرکاری پلاٹ پرائیویٹ شخص کوالاٹ کرنے کے علاوہ غیر قانونی طور پر ڈیفنس ویو سوسائٹی کراچی کی اراضی الاٹ کرنے اورغیر قانونی تعمیرات کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو 212ملین روپے کا نقصان پہنچا ، اجلاس نے عبدا لقد یر بھٹی سابق اے آئی جی بلوچستان کیخلاف انکوائری کی منظوری دی ۔ ملزم پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔اجلاس نے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی۔ ملزمان پر 12810 لوگوں کوگریڈ ایک سے گریڈ پندرہ تک غیر قانونی طور پر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ میں بھرتی کرنے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے افسران واہلکاران، میسر ز میکا ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملز مان پر قواعد کے برخلاف ٹھیکہ دینے ،بدعنوانی اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کو غیر معیاری اے سی فراہم کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خز ا نے کو2435.906 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے افسران و اہلکاران کیخلا ف انویسٹی گیشن کی منظوری دی، ملزمان پر اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے یونیورسٹی کے تعمیراتی فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے ، جس سے قومی خزانے کو 4ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ رحمت اللہ بلوچ چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو،کیسکوکے افسران ،اہلکاران اور میسرز النا صر ایگر یکلچرفاؤنڈری ورکس و دیگر کیخلاف انکوائری کی منظوری دی، ملزمان پر بجلی چوری کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کو 29.612 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ اکبر شاہ راشدی چیف انجینئر،پراجیکٹ ڈائریکٹرفارن ایڈ ورکس اینڈ سروس ڈیپارٹمنٹ حیدر آباد اور دیگر کیخلا ف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزمان پر فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے سینیٹر سحرکامران ،سابق پرنسپل پاکستان انٹر نیشنل سکول جدہ اور دیگر کیخلاف انکوائری الیکشن کمیشن آف پاکستان ، خادم حسین بھٹی سابق سی پی او گوجرانوالاکیخلاف انکوائری کو انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کو متعلقہ قوانین کے تحت منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس نے میسرززیفائر ٹیکسٹائل لمیٹڈ لا ہو ر ، ہمایوں نصیرشیخ ، احسن ہمایوں شیخ ، پورٹ قاسم اتھارٹی، وزارت صنعت ، ایس ایس جی سی ایل کے افسران واہلکاران،میر علی مردان خان ڈومکی سابق ڈسٹرکٹ ناظم ضلع سبی بلوچستان کیخلاف انکوائریوں جبکہ احمدہمایوں شیخ کیخلاف انویسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی ۔اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کاکہنا تھا نیب افسران اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کیلئے بھر پور کاوشیں کریں، تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شوائد کی بنیا د پر مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔ نیب ’’احتساب سب کیلئے ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ۔ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی پا کستا ن اور عوام سے ہے ۔

نیب فیصلہ

مزید : صفحہ اول


loading...