امریکی فوجی تنصیبات پارسل بم سے اڑانے کی کوشش کرنیوالا مشتبہ شخص گرفتار

امریکی فوجی تنصیبات پارسل بم سے اڑانے کی کوشش کرنیوالا مشتبہ شخص گرفتار

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) ایف بی آئی نے کامیاب چھاپہ مار کر شمال مغربی ریاست واشنگٹن کے ایک قصبے سے اس مشتبہ شخص کو گر فتا ر کرلیا جو امریکی فوجی تنصیبات کو پارسل بم سے اڑانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف بی آئی کی ایک ترجمان این ڈائر نے بتایا 43 سالہ تھان کو نگ پھان کو ایوریٹ کے قصبے میں اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا اور پھر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تر جما ن کے مطابق آدھے درجن سے زائد پارسل وفاقی دارالحکومت کے فورٹ مکنائر اور شمالی ورجینیا کے فورٹ بیلوائر کے بری فوجی اڈوں کو بھیجے گئے تھے، اس کے علاوہ و ا شنگٹن ریاست کے فوجی اڈے اناکو سیتا بولنگ کو بھی موصول ہوئے۔ انٹیلی جنس کو اندازہ ہوگیا تھا یہ پارسل بھیجنے والا شخص ایک ہی ہے۔تاہم ایف آئی اے کا کہنا ہے اسعمل کے محرکات یا دہشت گرد تنظیم سے وابستگی کا ابھی علم نہیں ، قبل ا ز یں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں مہلک بم حملے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے تھے۔ حملہ آور مارک کنڈٹ نے اپنے آپ کو اس وقت بم سے اڑا دیا تھا جب اسے پکڑنے کیلئے پولیس نے گھیرا تنگ کر دیا تھا۔

مشتبہ گرفتار

مزید : صفحہ اول


loading...