اقاموں کی تجدید پر دی جانے والی فیسوں کا معاوضہ دیا جائیگا

اقاموں کی تجدید پر دی جانے والی فیسوں کا معاوضہ دیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد) حکومتی منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کو غیر ملکی کارکنوں کے اقاموں کی تجدید پر دی جانے والی فیسوں کا معاوضہ دیا جائیگا۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر ملکی کارکنو ں پر عائد ہونے والی ماہانہ فیس کے فیصلے سے پہلے جو کمپنیاں حکومتی منصوبوں پر کام کررہی ہیں انہیں اس مد میں معاوضہ ادا کیا جائیگا۔ سعودی چیمبر آف کامرس کونسل کے تحت ٹھیکیداروں کی قومی کمیٹی نے کابینہ سے سفارش کی ہے کہ ان کمپنیو ں کو غیر ملکی کارکنوں کی ماہانہ فیس سے استثنیً دیا جائے جو 23 ربیع الاول 1438ھ سے پہلے حکومتی منصوبوں پر کام کررہی ہیں۔ کابینہ نے اس تاریخ کو غیر ملکی کارکنوں پر ماہانہ فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کابینہ نے اس سفارش پر غورکرنے کیلئے اقتصادی و ترقیاتی کونسل کو ہدایت کی تھی۔ کونسل کی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے کابینہ نے وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ اس کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں وزارت تجارت و سرمایہ کاری اور وزارت محنت و سماجی فروغ کو شامل کیا جائے۔ اس کمیٹی کو حکومتی منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کے معاملات تفویض کئے گئے ہیں۔ وہ مذکورہ تاریخ تک حکومتی منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں یا اس تاریخ سے پہلے جن کمپنیوں کے نام ٹینڈر کھلے ہیں انہیں غیر ملکی کارکنو ں کے اقاموں کی تجدید پر ادا کی جانے والی فیسوں کی مد میں معاوضہ دینے کی مجاز ہوگی۔
اقامہ تجدید

مزید :

علاقائی -