بھارتی ریلوے حکام کی غفلت ،نئی دلی کے مسافروں کو پرانی دلی پہنچادیا

بھارتی ریلوے حکام کی غفلت ،نئی دلی کے مسافروں کو پرانی دلی پہنچادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دلی (اے این این)بھارت میں ریلوے حکام کی غفلت کی سزا مسافروں کومل گئی، جانا تھا نئی دلی ،پہنچ گئے پرانی دلی۔بھارتی اخبار کے مطابق پانی پت سے چلی مسافرٹرین نئی دلی کے بجائے پرانی دلی پہنچ گئی۔ریلوے حکام نے غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ دونوں ٹرینوں کا وقت ایک ہی تھا،اس لئے گڑ بڑ ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ مسافر ٹرین کی منزل بدل جائے۔تاہم دوسری جانب مسا فر و ں نے ریلوے حکام کے خلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کرتے ہوئے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -