اٹلی میں بینگن چوری کا ملزم 9سال بعد جیل سے رہا

اٹلی میں بینگن چوری کا ملزم 9سال بعد جیل سے رہا

روم(این این آئی)اٹلی کی ایک اپیل کورٹ نے چوری کے ایک انوکھے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 9 سال کے بعد بری کردیا۔عرب ٹی وی کے مطابق چوری کا یہ کیس اپنی نوعیت کا حیران کن واقعہ ہے، اس میں ایک بیروزگار صاحب اولاد ملزم کو ایک کھیت سے محض 20 سینٹ قیمت کے بینگن چوری کرنے الزام میں گرفتار گیا۔ 2009ء میں پیش آنیوالے اس واقعے میں ملزم کو 20 سینٹ مالیت کے بینگن چوری کرنے پر عدالت میں پیش کیاگیا۔ عدالت نے ملزم کو 5 ماہ قید اور300 یورو جرمانہ کی سزا سنائی، تاہم بعد ازاں سزا میں تخفیف کرکے2 ماہ قید اور 120 یورو جرمانہ کردیا گیا۔وکلاء نے کیس کو اپیل کورٹ میں چیلنج کردیا، اس طرح ایک سے دوسری اور تیسری عدالت میں یہ مقدمہ9سال جاری رہا۔ حال ہی میں عدالت نے بینگن چوری کے مقدمہ میں ملزم کو بری کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔ عدالت کا کہنا تھاکہ محض20 سینٹس کے بینگن چوری کرنے کے مقدمہ پر 7000 سے 8000 ہزار یورو خرچ ہوئے۔ ججوں اور دیگر عدالتی حکام کا قیمتی وقت جو دیگر اہم نوعیت کے کیسز پر صرف ہونا چاہیے تھا ضائع ہوا ہے۔

ملزم رہا

مزید : علاقائی


loading...