چےئرمین سینیٹ سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات

چےئرمین سینیٹ سے چینی سفیر یاؤ جنگ کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن)چےئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کی ۔ چینی سفیر نے چےئیر مین سینٹ کو چین کے دورے کی دعوت دی جسے چےئرمین صادق سنجرانی نے قبول کرلیا۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں چےئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے چینی سفیر یاؤجنگ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چےئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ علاقائی ترقی و خوشحالی پاکستان اور چین کا مشترکہ ایجنڈا ہے ۔ سی پیک منصوبے کی کامیابی سے خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوجائیگا۔ ون بیلٹ ون روڈ کا منصوبہ ایشیا کی ترقی و خوشحالی میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ گوادر کا علاقہ سرمایہ کاری کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ چین بلوچستان میں سٹیل ریفائزی قائم کرنے کیلئے سرمایہ کاری کرے۔

ملاقات

مزید : علاقائی


loading...