مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، راجوری میں 4کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، راجوری میں 4کشمیری نوجوان ...

سرینگر( نیوزایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گری سے چار کشمیری شہید،چاڈو رہ بڈگام میں تین شہید نوجوانوں کی برسی پر مکمل ہڑتا ل رہی،را جوری کے علاقے سندربنی میں تمام سکول بند کرادیے، محاصرہ اور تلاشی لی گئی۔تفصیلا ت کے مطابقبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بدھ کوضلع راجوری میں چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع میں سندربنی کے علاقے روارین تلہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی پولیس کے ایک ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے نوجوان عسکریت پسند تھے اوروہ بھارتی فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں گزشتہ سال بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے تین نوجوانوں کی برسی پر ضلع بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں مکمل ہڑتال کی گئی ضلع کے واتھورہ ، چاڈورہ اور ناگام جیسے اہم علاقوں میں تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی۔ بھارتی فوجیوں نے 2017ء میں آج ہی کے دن چاڈورہ کے علاقے دربگ میں پرامن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ کرکے زاہد رشید گنائی، عامر فیاض وازہ اور اسحاق احمد وانی کو شہید اور دیگر35افراد کو زخمی کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی فورسز کے اہلکار براہ راست مظاہرین پر فائرنگ کررہے ہیں۔ دریں اثناء بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے علاقے سندربنی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کردی جس کے دوران فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے سندربنی میں تمام سکول بند کرادیے۔ اس سے پہلے سندر بنی میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک کیمپ پر حملے کی اطلاعات بھی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : علاقائی


loading...