سعودی عرب ، سرکار ی زمین پر ناجائز قابضین 32 شہری گرفتار

سعودی عرب ، سرکار ی زمین پر ناجائز قابضین 32 شہری گرفتار

جدہ (بیورو رپورٹ) سعودی حکام نے طائف ریجن میں سرکاری زمین پر ناجائز قابضین32شہری گرفتار کر لئے۔سعوی وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل منصور الترکی کے مطابق بلدیہ حکام نے طائف ریجن میں شفاء روڈ پر حکومتی زمین پر غیر قانونی طور پر بنائے گئے ریسٹ ہاؤس منہدم کرنے کیلئے نوٹس جاری کئے تھے۔بلدیہ حکام کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کئے جانے پر متعدد افراد بلدیہ کے مرکزی دفتر کے باہر جمع ہوگئے جنہیں منتشر ہوجانے کا کہا گیا توجب مظاہرین نے جانے سے انکار کیا تو انہیں گرفتار کر لیا گیا۔سعوی وزارت داخلہ کے مطابق تمام گرفتار شدگان سعودی شہریوں کے خلاف مقدمہ دائر کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

قابضین گرفتار

مزید : علاقائی


loading...