بلاول بھٹو کا سکھر میں چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم اور دکھ کا اظہار

بلاول بھٹو کا سکھر میں چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر غم اور دکھ کا اظہار

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر کی کھجور مارکیٹ میں چھت گرنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے جان بحق مزدوروں کے ورثا سے ہمدردی کا اظہا ر کیا اور پارٹی رہنما و کارکنوں کو ہدایات دیں کہ وہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں، زخمیوں کو بہتر علاج مہیا کیا جائے۔دریں اثناء بلاول بھٹو زرد اری نے نوکری سے برطرفی پر کمپنی کیخلاف نیشنل انڈسٹریل رلیشنز کمیشن سے رجوع کرنے کا حق ملنے پر مزدوروں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں انکا کہنا تھا پیپلز لیبر یونین کے رہنماوں سمیت تمام مزدور یونینز کی مسلسل جدوجہد اور قانونی جنگ لڑنے کا نتیجہ ہے۔

بلاول بھٹو

مزید : علاقائی


loading...