اسرائیلی فضائی کمپنی کی ایئر انڈیا کیخلاف عدالت میں اپیل دائر

اسرائیلی فضائی کمپنی کی ایئر انڈیا کیخلاف عدالت میں اپیل دائر

 یروشلم( آن لائن )اسرائیلی فضائی کمپنی نے نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان براہ راست پروازوں کیلئے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کے اجازت نامے کی منسوخی کیلئے عدالت میں اپیل دائر کردی۔اسرائیلی فضائی کمپنی ’’ ایل آل ‘‘نے کہاہے کہ سعودی عرب نے22مارچ سے قبل اسرائیل آنے والی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی لگا رکھی تھی ۔ایئر انڈیا کے نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان ہوائی روٹ سے سفر دو گھنٹے کم ہو گیا۔ اسرائیلی فضائی کمپنی ایل آل کے مطابق سعودی عرب نے اب تک اس کی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جس سے ’’ ایل آل‘‘ ایک غیر منصفانہ مقابلے کا شکار ہو رہی ہے۔ایل آل کے سربراہ گونن اوسشکن نے کہاہے کہ حکومتی فیصلے سے کمپنی کے 6000ملازمین کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا تخمینہ لگانا نا ممکن ہے جبکہ ریاستِ اسرائیل حکومتی فیصلے سے پہنچنے والے نقصان کو سمجھ نہیں رہی ۔ابھی بات بھارت کی ہے، کل تھائی لینڈ کی ہو گی اور پھر سارا مشرق ہوگا۔

اسرائیلی فضائی کمپنی

مزید : علاقائی


loading...