دیا مر ، لینڈ سلائیڈ نگ سے 6افراد جاں بحق ، ملبے سے 4لاشیں نکالی گئیں

دیا مر ، لینڈ سلائیڈ نگ سے 6افراد جاں بحق ، ملبے سے 4لاشیں نکالی گئیں

دیامر(آئی این پی)دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 6 افرادجاں بحق ہوگئے ، ملبے سے چار لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، دو کی تلاش جاری ہے، جبکہ کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔تفصیلات کے مطابق دیامیر کی سب ڈویژن داریل کے گاؤں میں آبادی سے ملحقہ پہاڑ سے لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 6افرادموقع پرہی جاں بحق ہوگئے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت چار افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں ،مزید دو لاشوں کی تلاش جاری ہے۔واقعہ میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ایک زخمی کونکال کرڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چلاس منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر دیامر دلدار ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرداریل محمدطارق کی قیادت میں امدادی ٹیم جائے حادثہ پہنچ گئی اور کارروائی شروع کردی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ

مزید : علاقائی


loading...