سہیل ٹیپوکی گردن اور کلائیوں پر زخم کے نشانات نے تفتیش کا رخ موڑ دیا
لاہور( این این آئی )سابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپوکی گردن اور کلائیوں پر زخم کے نشانات نے تفتیش کا رخ موڑ دیا،زخموں اور موت کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے کا وقفہ تھا۔نجی ٹی وی نے پوسٹمارٹم رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے رپورٹ کے مطابق سہیل احمد ٹیپو کی گردن پر دو گہرے نشانات پائے گئے جبکہ گردن پر خراشوں کی تعداد6بتائی گئی ہے۔ متوفی کی دونوں کلائیوں پر بھی زخموں کے نشانات تھے اور ان کے جسم پر زخموں کے 11نشانات پائے گئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والی تار اور کپڑا میڈیکل آفیسر کو نہیں دکھایا۔ میڈ یکل آفیسر نے دل، جگر اور دیگر جسمانی اعضا ء کے نمونے بھی حاصل کر لیے جنہیں فرانزک لیبارٹری بھجوایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق زخموں اور موت کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے کا وقفہ تھا۔
سہیل ٹیپو