فاروق ستار نے ا لیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

فاروق ستار نے ا لیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد(آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کنو نیئر شپ کے معاملہ پر الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاہے۔فاروق ستار نے ایڈووکیٹ بابرستار کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کیہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ آج کیس کی سماعت کرے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے خالد مقبول صدیقی،کنور نوید جمیل کی درخواست منظورکرلی تھی اور فاروق ستار کو کنوینر شپ سے ہٹاتے ہوئے فاروق ستار کی جانب سے کرائے گئے انٹراپارٹی الیکشن کوکالعدم قرار دے دیا تھا اور جنرل ورکرز اسمبلی کی قرارداد کو بھی مسترد کردیا تھا۔

فاروق ستار

مزید : علاقائی


loading...