رینٹل پاور کیس ، شوکت ترین کے خلاف فیصلہ محفوظ

رینٹل پاور کیس ، شوکت ترین کے خلاف فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ( آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف رینٹل پاور کرپشن کیس پر نیب ریفرنس خارج کرنے کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے شوکت ترین کی جانب سے درخواست پر سماعت کی ۔اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل سلمان اسلم بٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میرے موکل کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،تمام پراجیکٹس کابینہ کی منظوری کے بعد شروع کیے گیے تھے،آڈٹ پرائیویٹ فرم سے کرایا گیا اور فرم نے اپنی رپورٹ جمع کرائی،رپورٹ کے مطابق حکومت کو پراجیکٹ میں منافع ہوا،تحقیقات کے بغیر ریفرنس دائر کر دیا گیا۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔

رینٹل پاور کرپشن کیس

مزید : علاقائی


loading...