پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارووائی ، 15افراد گرفتار ، 26ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارووائی ، 15افراد گرفتار ، 26ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی) پاکستان کوسٹ گارڈزکی گوادرمیں سمندر کے راستے لانچوں کے ذریعے 26ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنتے ہوئے 15افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلامیہ کے مطابق گوادر (بلوچستان ) سے بھاری مقدار میں ایرانی ڈیزل سمگل ہو نے کی اطلاع پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر سجاد سکندر رانجھانے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ گذشتہ رات کھلے سمندر میں پیشکان کے ایریا میں لانچوں کی چیکنگ کے دوران المعراج نامی لانچ سے 26000 لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمدکر لیا گیا جو کہ اندرون ملک سمگل کیا جارہا تھا۔ ڈیزل اور لانچ کی مالیت 1,65,60,000/۔ روپے کے لگ بھگ ہے۔ برآمد شدہ ڈیزل ایک لانچ اورپندرہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا ،مزید تفتیش جاری ہے۔
ایرانی ڈیزل اسمگل

مزید :

علاقائی -