لیجنڈکامیدین امان اللہ کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر فنکاروں کا اظہارمسرت
اعزاز پہلے ملنا چاہیے تھا،گوشی خان،ارشد چوہدری ،سہراب افگن ماہ نور اور دیگر کا اظہار خیال
لیجنڈکامیدین امان اللہ کو پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر فنکاروں نے اظہارمسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اعلیٰ ترین اعزاز کے حقدار تھے ۔اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سٹار میکر جرار رضوی،چکرم،شاہدہ منی،افتخار ٹھاکر،ظفری خان،ناصر چنیوٹی،پروڈیوسر ارشدچوہدری،نرگس،ماہ نور،سہراب افگن،سخاوت ناز،ظفر عباس کھچی،مجاہد عباس،انور علی،شاہد ظہور،حاجی عبد الرزاق،شہزاد چندا،گوشی خان،لائبہ علی،راجو سمراٹ ،پروڈیوسر ملک طارق،ڈاکٹر اجمل ملک،ہماء علی ،آغا حیدر،عباس باجوہ،یار محمد شمسی صابری،طالب حسین،مدیحہ اشرف،محمد سلیم بزمی،مایا سونو خان،احسن خان،گلفام،عدنان علی طالب،ڈیشی راج،سفیان،معراج خان،سہیل اسلم،ایان شاہ،شیراز علی ،یامین ملک،مجید ارائیں،میاں راشد فرزند اور شوکت چنگیزی نے کہا کہ کامیڈین کنگ امان اللہ نے اپنی زندگی فن کیلئے وقف کر رکھی ہے اور وہ پچھلے 35سالوں سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیررہے ہیں پرائیڈ آف پرفارمنس ان کو بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا مگر دیر آمد درست آمد ہم پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے پر امان اللہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ فنکاروں کا کہنا تھا کہ جو بھی لوگ پرائیڈ آف پرفارمنس کے حقدار ہیں ان کو اگر ان کی زندگی میں ہی اس ایوارڈ سے نواز دیا جائے تو زیادہ خوشی کی بات ہے۔امان اللہ جیسے بے مثال فنکار صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔