افغان ایئر فورس کا پہلی بار لیزر گائیڈ ڈ میزائل کا استعمال

افغان ایئر فورس کا پہلی بار لیزر گائیڈ ڈ میزائل کا استعمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (آئی این پی)افغانستان میں نیٹو فورسز نے کہا ہے کہ افغان ایئر فورس نے جدید ہتھیاروں کے استعمال کی تر بیت حاصل کرنے کے بعد پہلی بار لڑائی کے دوران دشمن کو لیزر گائیڈڈ بم سے نشانہ بنایا۔ نیٹو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لیزر گائیڈڈ بم کے اس حملے میں افغان ایئر فورس نے گزشتہ جمعرات صوبہ فرح کے مغربی حصے میں طالبان کے ایک احاطے کو براہ راست ہدف بنایا۔جدید نظام لیزر گائیڈڈ نظام کے استعمال کی تربیت امریکہ اور نیٹو فورسز کی جانب سے افغان فوج کی قوت، صلاحیت اور مہارت میں اضافہ کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
افغان فورسز/لیزر میزائل

مزید :

علاقائی -