شوبز رائونڈاپ

شوبز رائونڈاپ

زندگی میں ہر کام کو چیلنج سمجھ کر کیا،معراج خان

اداکارہ و ماڈل معراج خان نے کہا ہے کہ خود کو چست اور فٹ رکھنے کے لئے میں ایکسرسائز کرتی ہوں ، میں خوش رہتی ہوں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہوں اسی میں میرے سمارٹ رہنے کا بھی راز ہے ۔معراج خان نے کہا کہ میں نے زندگی میں ہر کام کو چیلنج سمجھ کر کیا ہے کسی کو تکلیف نہیں دے سکتی مگر سب کو خوش رکھنا بھی بہت مشکل ہے ۔ 

فنکار کو سازش سے نہیں اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے،سلیم خان

اداکارو ماڈل سلیم خان نے کہا کہ فلموں اور ڈراموں میں منفر د مقام رکھتا ہوں ‘فلموں کے مقابلے میں ڈراموں میں کام کر نے کا زیادہ مزہ آتا ہے ‘ میں ویسا ہی کام کر رہاہوں جیسا پرستارپسند کرتے ہیں۔ سلیم خان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا منفرد انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں‘ میں لاتعدادکام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتا ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔

فلم’’جیک پاٹ‘‘کا پوسٹر ریلیز 

پروڈیوسر خرم ریاض کی فلم’’جیک پاٹ‘‘کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا ہے جس کے ذریعے فلم کی فائنل تاریخ نمائش بھی منظر عام پرآگئی ہے.پوسٹر کے مطابق یہ فلم 6 جولائی کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی.اورئنٹل فلمز کے اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر شعیب خان ہیں جو اس فلم کے ذریعے سلور سکرین کا سفر شروع کرنے جارہے ہیں. فلم کی کاسٹ میں نور حسن، صنم چوہدری، عنایت خان،ریہانہ ،ملہوترا،عدنان شاہ ٹیپو،ثنا فخر،اسماعیل تارا،جان ریمبو،محمود اسلم،افتخار ٹھاکر،زاراشیخ،ساجن عباس اور جاوید شیخ شامل ہیں.فلم میں بھارتی اداکارہ وماڈل ریہانہ ملہوترا نے گیسٹ آرٹسٹ کے طور پر کام کیا ہے.

فیملی فرینڈز کے ہمراہ اداکارہ سعدیہ امام کی بیٹی میرب کی سالگرہ

اداکارہ سعدیہ امام نے فیملی فرینڈز کے ہمراہ اپنی بیٹی میرب کی سالگرہ منائی اور اس موقع پر سب نے مل کر خوب ہلہ گلہ کیا.اس بارے میں سعدیہ امام کا کہنا ہے کہ میں ہر سال صرف اپنی فیملی کے ساتھ ہی سالگرہ مناتی ہوں کیونکہ مجھیدوسرے لوگوں کی طرح زیادہ شورشرابا پسند نہیں ہے اس لئے چند قریبی لوگوں کو ہی مدعو کیا تھا.یاد رہے کہ سعدیہ امام شادی کے بعد جرمنی منتقل ہوگئی تھیں جہاں سے واپسی پر وہ دوبارہ شوبز میں کام کررہی ہیں اور ان دنوں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کی میزبانی کررہی ہیں۔

بھارتی گلوکارترن ساگرکی شکارپورمیں پرفارم کرنے کے بعدواپسی

بھارت کے معروف گلوکارترن ساگرشکارپورمیں پرفارم کرنے کے بعد گزشتہ روزواہگہ بارڈرکے راستے دہلی روانہ ہوگئے۔ پاکستان میں چاردن قیام کے دوران انھوں نے جہاں شکارپورمیں واقع آشرم میں منعقدہ محفلوں میں دوپروگراموں میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء کوجھومنے پرمجبورکیا، وہیں لاہوریاترا کی خواہش پوری نہ ہونے پرافسردہ بھی دکھائی دیئے۔ بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ترن ساگرکا کہنا تھا کہ پاکستان آنے سے پہلے میری فیملی بہت پریشان تھی اورخوفزدہ ہونے کے ساتھ مجھے یہاں آنے سے مسلسل روک رہے تھے۔ لیکن میرے والد میرے پاکستان جانے پرخوش بھی تھے اوران کی وجہ سے ہی میں یہاں آسکا۔مگریہاں پہنچتے ہی میرا سارا خوف دورہوگیا۔ ایک طرف توبہت سے قریبی دوست مجھے ملے اورپھرلاہورسٹیشن سے باہر نکلتے ہی عام شہریوں نے جب مجھے پہچانا تومیں حیران رہ گیا۔ بطورفنکاریہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات تھی ۔

الفلاح تھیٹر کا نیا سٹیج ڈرامہ’’تازہ ڈرائی فروٹ‘‘کی زبردست پذیرائی

الفلاح تھیٹر کا نیا سٹیج ڈرامہ’’تازہ ڈرائی فروٹ‘‘کی شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی ہو رہی ہے اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ارشد چوہدری ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں افتخار ٹھاکر،خوشبو،ماہ نور،ظفری خان،طارق ٹیڈی،امانت چن،ندیم چٹا اورعلی نازشامل ہیں۔’’تازہ ڈرائی فروٹ‘‘کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اکمل جعفری اوربیک سٹیج آرگنائزر اعجاز حیدر ہیں۔اس ڈرامہ کے لئے خوشبو اور ماہ نور نے نئے ڈریسز اور ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے پروڈیوسر ارشد چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ میرے ڈراموں کو بے مثال کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔الفلاح تھیٹر میں سٹیج کے سب سے زیادہ سُپر سٹارز کام کرتے ہیں ۔ارشد چوہدری نے بتایا کہ میرے ڈراموں کی خاص بات منفرد سکرپٹ ہوتا ہے۔میں اپنے ڈراموں کی کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتا ہوں۔

شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’پردے میں رہنے دو‘‘کامیاب

شالیمار تھیٹر میں نئے سٹیج ڈرامہ’’پردے میں رہنے دو‘‘کا میابی سے ہمکنار۔ اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔سٹیج ڈرامہ’’پردے میں رہنے دو‘‘کے نمایاں فنکاروں میں ہماء علی،انیشا خان ،مختار چن،نادیہ ملک،آفرین ،حامد رنگیلا،اقراء،اسد مکھڑا،وسیم پنوں،وقاص کیدو ،شہزاد شوکی اور طوطی مراد شامل ہیں۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اجمل ملک نے بتایا کہ میں نے اور میرے پروڈیوسر نے معیار کے معاملہ میں کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے تھیٹر میں پیش کئے جانے والے ڈرامے زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں۔اس ڈرامہ کے لئے پرفارمرز نے نئے ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ نئے سیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔

یوم پاکستان پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکا نیا 

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے 78 ویں یوم پاکستان کے موقع پر نیا نغمہ جاری کردیا۔ امن کا نشان یہ ہے ہمارا پاکستان‘ کے عنوان سے اس نغمے کا مقصد تحریک پاکستان کے سرفروشوں اور قوم کے غازیوں کو سلام پیش کرنا ہے۔اس نغمے میں بانی پاکستان سمیت ان تمام اسلاف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے منزل پاکستان کے لئے جدوجہد کی۔یہ ملی نغمہ اردو کے علاوہ تمام علاقائی زبانوں میں بھی ہے، جس کا مقصد چاروں صوبوں کی ثقافت اور ایک دوسرے سے اتحاد کی عکاسی ہے۔اس ملی نغمہ کو پاکستان کے مشہور گلوکار استادشفقت امانت علی نے بھر پور جوش و ولولے کے ساتھ گایا ہے۔ اس سے قبل آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ملک میں امن کا پیغام پھیلانے پر پاکستانی میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ہمیں متحد ہو کر ایک قوم کی طرح پاکستان کو مستحکم کرنا ہوگا۔

بے ہودگی اور بے حیائی کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے،ماہ نور

فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نورنے کہا ہے کہ اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملیاں تھیٹر کا رخ کررہی ہیں۔بے ہودگی اور بے حیائی کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔پاکستانی تھیٹر دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔لہٰذا اس کے وقار اور معیار کو بحال رکھنے کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔شائقین کا اعتماد حاصل کرنا ہی ہمارے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس کی اصل وجہ عوام کو اچھی تفریح فراہم کرنا ہے۔ماہ نورنے کہا فی الحال میری اس وقت تمام تر توجہ تھیٹر کی طرف ہے۔بڑی سکرین سے کوئی اچھی آفر ہوئی تو ضرور کام کرو گی۔لیکن میری پہلی ترجیح تھیٹر ہے کیونکہ یہی میری اصل پہچان اور شہرت کا ذریعہ ہے۔

فلم’’سات دن محبت ان‘‘کا پوسٹر جاری 

نئی فلم’’سات دن محبت ان‘‘کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔یہ فلم عید الفطر کو ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔لالی وڈ کی نئی فلم ’’سات دن محبت ان ‘‘ کا پوسٹر سوشل میڈیاپر جاری کر دیا گیا۔ فلم میں ماہرہ خان نیلی کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ میرا سیٹھی بھی اس فلم سے اپنے فلمی کیرئر کا آغاز کر رہی ہیں۔ دیگر کاسٹ میں شہریار منور،حنا دلپزیر،عامر قریشی،جاوید شیخ،آمنہ الیاس میرا سیٹھی شامل ہیں۔ فلم عید الفطر پر ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔فلم کے رائٹر فصیح باری خان جبکہ ڈائریکٹر مینو گور اور فرجاد نبی ہیں۔

ڈرامہ سیریل’’میرے بے وفا‘‘میں سارا خان اور آغا علی کی زبردست پرفارمنس

ڈائریکٹر سکینہ سموں اور پروڈیوسر سعدیہ جبار کی ڈرامہ سیریل’’میرے بے وفا‘‘میں سارا خان اور آغا علی کی زبردست پرفارمنس،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پر پیش کئے جانے والے ڈرامہ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ڈرامہ میں سارا خان اور آغا علی کی شاندار اداکاری کو پسند کیا جارہا ہے۔ڈرامہ کی کاسٹ میں ڑالے سرحدی،شگفتہ اعجاز اور دیگر شامل ہیں۔پروڈیوسر سعدیہ جبار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو سکینہ سموں کی ڈائریکشن اور ان کی ٹیم پر پورا یقین تھا کہ ان کی محنت رنگ لائے گی۔ڈرامہ کی مقبولیت میں اضافہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ڈرامہ کے رائٹر زین عاصم ہیں۔

نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے،حنا فرید

گلوکارہ حنا فرید نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے‘ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا۔ موجودہ حکومت فنکار نواز ہے اور فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے۔ 

صاف ستھری کامیڈی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ،سجاد شوکی

کامیڈین سجاد شوکی نے کہا ہے کہ فنکار بیرون ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ نے کہا کہ ہمیں کوئی ایسا فعل ہرگزنہیں کرناچاہیے جس کے کرنے سے ملک کی بدنامی ہو۔ انہوں نے کہاکہ سینئرزنے میری بڑی حوصلہ افزائی کی آج میں جس مقام پر ہوں سینئرز کااحسان ہے ہمیشہ صاف ستھری کامیڈی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ماں ،بہن پر جگت لگانے والا ہرگز فنکار نہیں ہوتا۔

فلموں سے کنارہ کشی نہیں کی ،نرگس

ڈانسنگ کوئین نرگس نے کہا ہے کہ فلموں سے کنارہ کشی نہیں کی بہت جلد دوبارہ فلموں میں نظر آؤں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے کئی ڈائریکٹرز نے اپنی نئی فلموں میں کام کر نے کی پیشکش کی مگر میں نے انکار کردیا کیونکہ میں آج کل سٹیج ڈراموں میں بہت زیادہ مصروف ہوں مگر بہت جلد دوبارہ فلموں میں نظر آؤں گی اور جب تک شوبز میں ہوں فلمیں بھی کرتی رہوں گی۔

مقبولیت کے پیش نظر رز کمالی کی اداکاری کے اسرار و رموز پر خصوصی توجہ

اداکارہ ہر نجی چینل سے پیش کئے جانے والے ڈرامہ میں نظر آرہی ہیں

معروف اداکارہ و ماڈل رزکمالی نے ٹی وی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر اداکاری کے اسرار و رموز کی آگاہی کے لئے خصوصی طور پر توجہ دینی شروع کردی ہے او ر آج کل اپنے زیر تکمیل ڈراموں کے سکرپٹس کو بغور مطالعہ کرکے اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے ریہرسل پر توجہ دے رہی ہیں اور فیشن انڈسٹری کے ایونٹ اور فیشن شوز کے لئے وقت کم دے رہی ہیں۔ اس وقت ہر نجی چینل کے ڈرامہ میں نظر آرہی ہیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ہر فنکارہ کی خواہش ہوتی ہے کہ نت نئے کردار ادا کرے اور اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے ناظرین کو تفریح کے مواقع فراہم کرکے متاثر کرے۔

ڈرامہ سکرپٹ چوری کرنے کے حوالے سے قانون سازی کا مطالبہ

تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں اس وقت تک بہتری نہیں آسکتی جب تک نئے رائٹر آگے نہیں آئیں گے،اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹروں میں چوری کئے ہوئے سکرپٹ پرڈرامہ ہورہاہے ہیں ۔ تھیٹر کے ان حلقوں کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خود ساختہ ڈرامہ رائٹر ان رائٹرزکے سکرپٹ چوری کر کے ڈرامہ بنا رہے ہیں جو اب اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اور ان سینئر رائٹروں کے سکرپٹ چوری کرنے کا رحجان تیزی سے فروغ پا رہا ہے ، صرف پانچ چھ رائٹر ایسے ہیں جو اپنا لکھا ہوسٹیج ڈرامہ پیش کررہے ہیں جبکہ باقی سب چوری پر کام کیا جا رہا ہے اور ان کے سکرپٹ میں اپنے پاس سے ردو بدل کر کے ڈرامے کی اصل شکل کو بھی بگاڑ دیا گیا ہے جب تک نئے اسٹیج ڈرامہ لکھنے والے آگے نہیں آئیں گے اس وقت تک اسی طرح بگاڑ کا شکار رہے گا اور ڈرامہ سکرپٹ چوری کرنے کے حوالے سے بھی قانون سازی ہونی چاہیے۔

ٹی وی میں کامیابی کے بعد سلور سکرین ٹارگٹ ہے،ذویا قاضی

اداکارہ ذویا قاضی نے کہا ہے کہ ٹی وی میں کامیابی کے بعد سلور سکرین کو ٹارگٹ بنا رکھا ہے میری خواہش ہے کہ میں فلموں میں اداکاری کر کے اپنے ملک کے لئے کوئی بڑاایوارڈ حاصل کروں۔انہوں نے کہا کہ اگر پڑوسی ملک بھارت ایک ارب سے زیادہ آبادی رکھنے کے باوجود پاکستانی ٹیلنٹ کو اپنی انڈسٹری کیلئے استعمال کررہا ہے تو پھر ہم ہالی وڈ میں کام کیوں نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ مادھوری میری پسندیدہ اداکارہ ہے جبکہ شان اچھے ہیرو ہیں۔

عوام صرف اور صرف معیاری کام کو پسند کرتے ہیں،اداکار آغا حیدر 

سینئر اداکار آغا حیدرنے کہا ہے کہ فحاشی کا دور ختم ہوچکا ہے اب عوام صرف اور صرف معیاری کام کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی کے عروج اور ترقی میں لاہور سے وابستہ پروڈیوسرز کا بہت اہم کردار ہے ٹی وی ترقی یافتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ فلمی صنعت کی طرح ٹی وی کبھی زوال پذیر نہ ہو اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہی ہو گاکیونکہ ڈراموں کی کامیابی کیلئے تمام فنکار جس محنت سے کام کررہے ہیں وہ نا قابل بیان ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ٹی وی میں کچھ نیا انداز متعارف کرواجا رہا ہے۔

فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا،مون پرویز

گلوکارہ مون پرویزنے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں ہی موسیقی کو فروغ مل سکتا ہے‘ہمارے ملک میں ایک سے بڑھ کر ایک گلوکار موجود ہے مگر ان کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں بننے والی فلموں میں جہاں نئے اداکاروں کو موقع دیا جا رہا ہے وہاں ہمیں نئے گلوکاروں سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ہمارے پاس موسیقی کا ایک بڑا اثاثہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ حکومتی سرپرستی کے بغیر عروج حاصل نہیں کر سکتا۔ موجودہ حکومت فنکار نواز ہے اور فنکاروں کے حوالے سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے۔ 

آنے والے وقت میں پرستاروں کو سرپرائز دے سکتی ہوں،مسکان جے

اداکارہ و گلوکارہ مسکان جے نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے جو عزت اور مقام دیا اس کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی‘ فی الحال فلم انڈسٹری سے دور ہوں لیکن آنے والے وقت میں پرستاروں کو سرپرائز دے سکتی ہوں خود بھی فلم بنانا چاہتی ہوں جس کیلئے کافی حد تک کام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دنیا میں جہاں بھی رہوں اپنے ملک کی یاد بہت ستاتی ہے کیونکہ میں آج جو کچھ بھی ہوں یہ پاکستانیوں کی محبت کی وجہ سے ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں خود بھی فلم بنانا چاہتی ہوں جس کیلئے کافی ہوم ورک مکمل ہو چکا ہے اور میں شائقین کو آنے والے وقت میں بڑا سرپرائز بھی دے سکتی ہوں۔ 

ملک کا نام روشن کرنے پر فخر ہے،عارف لوہار

بین الاقوامی فوک سنگر عارف لوہارنے کہا ہے کہ میرے گانوں پر انگریز بھی جھوم جاتے ہیں ‘دنیا میں جاؤں بھی گانا گاؤں اپنے ملک کا نام روشن کرنے پر فخر کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ میری آواز اللہ کی عطا ہے اور میں واحد پاکستانی گلوکار ہوں جو دنیا کے کسی بھی کونے میں جائے تو جن کو اردو اور پنجابی سمجھ نہیں آتی وہ بھی میرے گانوں پر جھومتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ اپنے ملک کا نام روشن کرکے جو خوشی ملتی ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ۔

معاوضے میں اضافہ کوئی جرم نہیں،نیلم منیر خان

اداکارہ و ماڈل نیلم منیر خان نے کہا ہے کہ معاوضہ میں اضافہ کرنا کوئی جرم نہیں‘ ماڈلنگ کے شعبہ میں نئے آنے والوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے سے ماڈلنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں فنکاروں سے جتنی محنت کروائی جاتی ہے اس کے مقابلے میں معاوضے انتہائی کم دیا جاتا ہے اس لئے اگر میرے سمیت دیگر لوگ حالات کو دیکھتے ہوئے معاوضے میں اضافہ کر رہے ہیں تو یہ کوئی جرم نہیں۔

حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام کی زندگیوں میں خوشحال آئی،شازیہ شاہ

اداکارہ و ماڈل شازیہ شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام کی زندگیوں میں خوشحال آئی ہے ،موجودہ حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری پرخصوصی توجہ دے ۔انہوں نے کہاکہ فنکاروں کے بنیادی مسائل کے فوری حل کیلئے کلچر ونگ کے تمام ممبران پرعزم ہیں اور اس حوالے سے اعلیٰ قیادت تک فنکاروں کے جائز حقوق کیلئے ضرورآواز اٹھائی جائے گی ۔حکومت نے بیمار اور مستحق فنکاروں کی فلاح بہبود اورعلاج کیلئے بے پناہ اقدامات کئے ہیں اور آئندہ بھی حکومت فنکاروں کی فلاح بہبود کیلئے بھرپور عملی اقدامات کرے گی ۔

مزید : ایڈیشن 2


loading...