پیر پگارا صبغت اللہ راشدی بھی نیب کے شکنجے میں آ گئے

پیر پگارا صبغت اللہ راشدی بھی نیب کے شکنجے میں آ گئے

اسلام آباد( آن لائن )مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا صبغت اللہ شاہ راشدی بھی نیب کے شکنجے میں آ گئے۔پیر پگارا اور بورڈ آف ریونیو کورنگی کراچی کے افسران پر غیر قانونی طور پر سرکاری پلاٹ ایک شخص کو الاٹ کرنے، ڈیفنس ویو سوسائٹی کراچی کی اراضی الاٹ کرنے اور غیر قانونی تعمیرات کے ذریعے قومی خزانے کو 21 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔قومی احتساب بیورو(نیب)نے ان کیخلاف مبینہ کرپشن کے الزام پر انکوائری کی منظوری دیدی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...