سینٹ،آزاد سینیٹرز کی (ن) لیگ میں شمولیت کی درخواست مسترد

سینٹ،آزاد سینیٹرز کی (ن) لیگ میں شمولیت کی درخواست مسترد

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کو ایک او رجھٹکا، آزاد ارکان کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی اجازت نہ ملی، ا لیکشن کمیشن نے آزاد سینیٹرز کی درخواستیں مسترد کر دیں جس کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے بھی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے بھی آزاد سینیٹرز کی ن لیگ میں شمولیت کی درخواست مسترد کر دی ، آزاد حیثیت میں منتخب ہونیوالے سینیٹرز مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونا چاہتے تھے ، اب آزاد ارکان کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔ 20 ارکان کیساتھ پیپلز پارٹی سینٹ کی سب سے بڑی ، 17 سینیٹرز کیساتھ مسلم لیگ (ن) دوسری اور 12 ارکان کیساتھ پی ٹی آئی تیسری بڑی جماعت بن گئی ہے۔

درخواست مسترد

اسلام آباد ( آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی بیس چکوال میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر حمزہ شہباز، طاہر اقبا ل، سردار ذوالفقار اور چوہدری خورشید بیگ کو نوٹسز جاری کر دئیے، جبکہ رکن صوبائی اسمبلی سلطان حیدر کی جرمانے کیخلاف دائر اپیل منظور کر لی، الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیم نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سلطان حیدر کو پچاس ہزار جرمانہ کیا تھا۔بدھ کو الیکشن کمیشن میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی بیس چکوال میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق معاملے پر ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی ، جس میں سلطان حیدر کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہو ئے ،سلطان حیدر کے وکیل نے کہا حمزہ شہباز حلقے کے قریب ایک شادی ہال کا افتتاح کرنے آئے تھے۔الیکشن کمیشن علاقے کو اپنے طور پر جانچ سکتا ہے،جبکہ عمران خان کا لاکھوں کا جلسہ ہوا مانیٹرنگ ٹیم کو نظر نہیں آیا، شادی ہال کا افتتاح نظر آگیا۔ چوہدری عمران قیصر نے کہا سلطان حیدر کو جرمانہ کیا گیا لیکن انہوں نے جرمانہ ادا نہیں کیا۔ ممبرالیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے تین روز کی مدت میں جرمانہ ادا کیا،سلطان حیدر کے وکیل نے کہا کہ تین روز کے اندر ہم نے جرمانے کو چیلنج کر دیا تھا۔الیکشن کمیشن نے سلطان حیدر کی جرمانے کیخلاف دائر اپیل منظور کر لی جبکہ حمزہ شہباز، طاہر اقبال، سردار ذوالفقار اور چوہدری خورشید بیگ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کر دئیے اورانیس اپریل تک سماعت ملتوی کر دی۔

نوٹس جاری

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...