راولپنڈی ،جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ ،2افراد قتل،راہگیر شدید زخمی

راولپنڈی ،جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ ،2افراد قتل،راہگیر شدید زخمی

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)تھانہ سول لائن کے حساس ترین علاقے جوڈیشل کمپلیکس میں دوہرے قتل کا بدلہ لینے کے لئے مبینہ طور پرارشد لنگڑا گروپ نے فائرنگ کر کے ہتھکڑیوں میں جکڑے 1ملزم کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہتھکڑیوں میں جکڑے شریک ملزم نے فائرنگ کرنے والے شخص کو قابو کر کے پستول چھین لیا اور جوابی فائرنگ کر کے حملہ آور کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیافائرنگ سے 1راہ گیر بھی زخمی ہو گیا اطلاعات کے مطابق تھانہ سول لائن میں سال 2015میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ302/34کے تحت درج قتل کے مقدمہ نمبر208میں نامزد مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)کینٹ کے سابق رہنما مطیع اللہ عرف فہیم خان ، احسن علی شیرازی اور شعیب عرف کاکا پر مشتمل 3ملزمان کومقدمہ کی سماعت کے لئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام ملک کی عدالت میں لایا گیا جہاں پر مقدمہ کا عینی شاہد و استغاثہ کا گواہ ستار خان سکنہ ڈھوک کھبہ پہلے سے موجود تھے تاہم عدالت میں کاروائی کے بعدپولیس ہتھکڑیوں میں جکڑے تینوں ملزمان کو واپس لے کر عدالت سے باہر آئی جہاں پر مدعی گروپ کے ساتھ استغاثہ کے گواہ نے فائرنگ کر دی اور گولی لگنے سے مغل آباد کا رہائشی34سالہ مطیع اللہ عرف فہیم خان نامی ملزم پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا فائرنگ ہوتے ہی پولیس ملزمان کی ہتھکڑیاں چھوڑ کر بھاگ گئی جس پر ہتھکڑیوں میں جکڑے شعیب عرف کاکا نامی ملزم نے ہشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو قابو کر کے پستول چھین لیا اور جوابی فائرنگ کر د ی جس سے 36سالہ حملہ آور ستارخان سکنہ پٹھان کالونی 3گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیااس دوران جوڈیشل کمپلیکس میں موجود30سالہ امیر خان سکنہ مصریال روڈٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیامقتول فہیم کے ورثا حملہ آور ستار خان کی لاش کو بھی ٹھڈے اور لاتیں مارتے رہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او اور سی پی او راولپنڈی دیگر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے واقعہ کے فوری بعد جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے بند کر دیئے گئے اس ضمن میں بتایا گیا گیا ہے کہ تقریبا 4 سال پہلے ارشد زمان عرف ارشد لنگڑا کے بھانجے کی مہندی کی تقریب میں جھگڑے کے دوران عمران عرف ڈھولا نامی شخص کو خنجر کے وار سے قتل کر دیا گیا تھا تھانہ ریس کورس پولیس نے مقتول کے قریبی دوست فہیم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا اس مقدمہ میں ارشد عرف لنگڑا اشتہاری تھا جبکہ اس کے 2ساتھی گرفتار تھے عمران عرف ڈھولا کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے سال 2015میں مطیع اللہ فہیم ، احسن علی شیرازی اور شعیب عرف کاکا نے فائرنگ کر کے سی او ڈی چوک اڈیالہ روڈ پرارشد لنگڑا گروپ کے یاسراور اس کے دوست کو قتل کر دیا تھا اس واقعہ میں آرمی کا1 ملازم بھی زخمی ہوا تھا اس واقعہ کے بعد ارشد لنگڑا گروپ کے زبیر نے فہیم خان ،اس کے بھائی کاکا اور احسن شیرازی کے خلاف مقدمہ درج کرایاتھاگزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام ملک کی عدالت میں پیشی کے دوران ستار خان نے کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی فائرنگ کرکے فہیم خان کو قتل کردیا فہیم خان کے شریک ملزم شعیب عرف کاکانے حملہ آور سے پستول چھین کر جوابی جوابی فائرنگ کر دی سر اور سینے میں 3گولیاں لگنے سے ستار خان بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا اس دوران 1راہ گیرزخمی ہو گیامقتولین اور زخمی کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیایہاں یہ امر قابل زکر ہے جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کے بعد یہاں قتل کا پہلا واقعہ ہے البتہ گزشتہ چند سالوں کے دوران ضلع کچہری میں چوہرے قتل سمیت فائرنگ کے واقعات میں8افراد قتل ہو چکے ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...