مراد علی شاہ سے یورپی یونین کے سفیر جین فینکوئس کی ملاقات

مراد علی شاہ سے یورپی یونین کے سفیر جین فینکوئس کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں متعین یورپی یونین کے سفیر جین فینکوئس کاٹین اپنے مشیروں کے ہمراہ وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں سندھ حکومت اور یورپی یونین میں شعبہ تعلیم سمیت باہمی دلچپسی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان سندھ میں شعبہ تعلیم میں تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں ہیڈ آف کارپوریشن مسٹر برنارڈ فرانسز، سیاسی مشیر مسٹر فرینک اولیویر راکس اور وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔