کراچی ،منگھوپیر میں تالاب میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق

کراچی ،منگھوپیر میں تالاب میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق

کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے منگھوپیر میں تالاب میں ڈوب کر 2 بچے جاں بحق ہو گئے ، گلستان جوہر میں مکان کا چھجا گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ، پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے5سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان کے قبضے سے منشیات، اور اسلحہ برآمد ،کورنگی اور شیر شاہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر حب کینال کے قریب تالاب میں ڈوب کر دو بچے جابحق ہو گئے جن کی شناخت حذیفہ اور حضرت کے نامو ں سے ہوئی دونوں بچے کھیلتے ہوئے تالاب تک پہنچے بچوں تعلق سلطان آباد سے ہے اور دونوں پڑوسی تھے گلستان جوہر میں مکان کا چھجا گرنے سے گھر کے باہر کھڑا بارہ سالہ بچہ سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔دوسری جانب اسٹیل ٹان پولیس نے گلشن حدید میں مکان پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکا ،ماوا بنانے کی مشینیں ،چھالیہ اور کھتا برآمد کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی گئی۔ گارڈن پولیس نے منشیات فروش غلام عباس کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔مان ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان عثمان اور رفیق کو گرفتار کرکے اسلحہ منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا،،ادھر کورنگی ڈھائی نمبر غریب نواز اسٹاپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا ۔ شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...