پختونخوا کے عوام کی قسمت کے فیصلے بنی گالہ میں کچن کیبنٹ کے لوگ کر رہے ہیں:حاجی غلام بلور

پختونخوا کے عوام کی قسمت کے فیصلے بنی گالہ میں کچن کیبنٹ کے لوگ کر رہے ...

پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی قسمت کے فیصلے بنی گالہ میں کچن کیبنٹ کے لوگ کر رہے ہیں جبکہ امن و امان کے حوالے سے صوبے کی صورتحال خراب ہے ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور جب لوگ احتجاجاً سڑکوں پر آتے ہیں تو حکمران چوہوں کی طرح اپنے بلوں میں گھس جاتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشورآباد سب وارڈ یوسی 2 پی کے 76 میں ملک حبیب کے حجرے میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، پی کے76پشاور کے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر حاجی ہدایت اللہ خان ، پی کے ون پشاور کے سابق صدر حاجی وصال خان،صدر زیارت گل،حاجی ارشدخان اور فاروق شاہ ترین نے بھی جلسہ سے خطاب کیا ،اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں سے کثِرتعداد میں کارکنوں اور عہداداروں نے جس میں ملک حبیب،ملک عزیز،ملک مشال خان،ملک خوشحال خان،ملک آیان،بیگ صاحب،بخت پور،نزرگل،ظہورخان،عظمت مہمند،لقمان مہمند ،عبداللہ جان،حمزہ شنواری،صاحبزادہ سعود،آصف خان،عبدالخالق،صنان خان،عادل مہمند،عامر راجہ،زاہدشاہ،عثمان اور حاجی شوکت نے اپنے خاندان اور ساتھوں کے ہمرہ عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی الحاج غلام احمد بلور،حاجی ہدایت اللہ خان،اور حاجی وصال خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں اور ان کو مبارکباد دی، حاجی غلام احمد بلور نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکمرانوں نے تمام صوبے کے لوگوں کے ساتھ اور ہر طبقے کے ساتھ جو رویہ اختیار کر رکھا ہے اس میں غریب عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں لیکن حکمران پارٹی اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ آنے والا دور بھی ان کا ہو گا ان عقل کے اندھے حکمرانوں کو عوام مسائل پر توجہ دینی چاہئے ،انہوں نے کہا کہ پختونخوا کے بدقسمت عوام نے جس طرح ووٹوں سے ان کو نوازا ہے اس عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہو رہی ہے انہیں کوئی ریلیف نہیں مل رہا جو موجودہ نا اہل حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، حاجی ہدایت اللہ خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب خیبرپختونخوا میں عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت ہوگی جس میں تعلیم ،صحت اور ترقیاتی کاموں کے نئے منصوبے شروع کرکے خیبرپخونخوا میں ترقی کی راہیں کھلیں گی اور حقیقی انقلابی تبدیلی آئیگی اور خیبرپختونخوا کے عوام خوشحال زندگی بسر کرینگے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...