ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین کیخلاف دائر ریفرنس ناقابل سماعت قرار

ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین کیخلاف دائر ریفرنس ناقابل سماعت قرار

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواکی احتساب کمیشن کی خصوصی عدالت کے جج عبدالغفورقریشی ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین کے خلاف دائرریفرنس ناقابل سماعت قرار دے دیاہے عدالت نے صوبائی احتساب کمیشن کی جانب سے دائرریفرنس کی سماعت کی تو اس موقع پر ریفرنس میں نامزد ملزمان علی خان اورفہیم وغیرہ کی جانب سے ان کے وکلاء فضل کریم اورعامرصابرایڈوکیٹس نے عدالت کو بتایا کہ ریفرنس کے مطابق ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین ہیں جن کے دو نجی بنکوں میں اکاؤنٹ تھے جن سے45ملین روپے نجی اکاؤنٹ منتقل ہوئے تھے تاہم محکمے کے ایم ڈی نے بنکنگ ٹربیونل میں ایف آئی آردرج کی تھی جس میں بنک منیجرشیراز کو ملزم نامزد کیاگیا ہے جو تاحال روپوش ہے اورمقدمہ بنکنگ کورٹ میں زیرسماعت ہے تاہم اس دوران احتساب کمیشن نے تحقیقات شروع کرکے سرکاری گواہوں کو ملزمان نامزد کردیاہے اور اس ناطے احتساب کمیشن کاریفرنس اس بناء غیرقانونی ہے اورمذکورہ کیس میں ایک وفاقی ادارہ پہلے ہی تحقیقات شروع کرکے مقدمہ درج کرچکاہے اورمقدمے کی سماعت جاری ہے اس بناء نامزد ملزموں کے خلاف ریفرنس کاکوئی جواز نہیں بنتاکیونکہ احتساب کمیشن کے قوانین کے مطابق وفاقی ادارہ اگرکسی کے خلاف مقدمہ درج کرچکی ہے تو صوبائی ادارہ اس حوالے سے دوبارہ تحقیقات نہیں کرسکتی عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے پر ریفرنس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...