یارحسین میں پولیس کی کارروائی ،7 گرفتار ،چرس برآمد

یارحسین میں پولیس کی کارروائی ،7 گرفتار ،چرس برآمد

یارحسین(نمائندہ پاکستان) پولیس تھانہ تورڈھیرنے ماہ مارچ کے دوران مختلف موقع پر5 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے خلاف کاروائیوں کے دوران ایک کلاشنکوف ، 13 پستول،2بندوقیں برآمد کردیں،ہوائی فائرنگ کی پاداش میں5 افرادجبکہ غیرقانونی کرایہ داران کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے5 فراد کے خلاف پرچے کٹواگئے ۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن تورڈھیرکے محررفرقان خان نے تحصیل لاہورپریس کلب کے نمائندہ وفد سے تھانہ میں ملاقات کے دوران انہیں ماہوار کاروائی کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایات ڈی ایس پی سرکل لاہور کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر بخت افضل خان نے دیگرپولیس فورس کے ہمراہ مختلف مواقع پر ناکہ بندیوں اورچھاپوں کے دوران ملزم سخاوت ولد سعادت خان ساکن ماشوخیل پشاور کی موٹر کار نمبر8659 کے خفیہ خانوں سے 990گرام چرس، منشیات فروش حسن خان ولد شاہجہان ساکن جلبئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ زنی کے دوران انکے قبضہ سے 850 گرام چرس، ندیم ولد گل رحیم ساکن دوبیان سے دوران چھاپہ زنی 910 گرام چرس، عمران ولد جمدرخان ساکن گلبہارنمبر5 پشاور کی موٹرکار نمبرFDM-1166 سے ناکہ بندی کے دوران 445 گرام چرس، ثاقب ولد دوست محمد ساکن تورڈھیرسے چھاپی زنی کے دوران 590 گرام چرس،قیصر ولد زردعلی ساکن جلبئی سے چھاپہ کے ودران 990 گرام چرس اورنورمحمد ولد تاج محمد ساکن پشاورگھڑی قمر خیل کے قبضہ سے ناکہ بندی کے دوران 245 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جسکے علاوہ مختلف چھاپوں اورنابندیوں کے دوران پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان اشتہاریوں کو بھی قانون کی گرفت میں لیکر پابندسلاسل کیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...