تیمر گرہ ،بورڈ ایکٹ کیخلاف ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال جاری

تیمر گرہ ،بورڈ ایکٹ کیخلاف ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال ...

تیمرگرہ ( بیور ورپورٹ) بورڈ ایکٹ کے خلاف ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے ملازمین کا قلم چھوڑ ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہا طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا دور دراز سے ائے ہوئے طلبہ کو مایوس گھروں کو واپس لوٹنا پڑا تفصیلات کے مطابق مجوزہ بورڈ ایکٹ 2018کے خلاف ملاکنڈ تعلیمی بورڈ کے ایمپلائز نے آج دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہرٹال کی ملا زمین نے بازوں پر سیاں پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا جس سے ملاکنڈ تعلیمی بورڈایمپلا ئز کے صدرمختیار خان، اور جنرل سیکرٹری عظمت علی خان،نے خطاب کرتے ہوئے مجوزہ بورڈ ایکٹ کو مسترد کردیا اور کہا کہ اس حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز، جس میں چئیر مین بورڈ، بورڈ ایمپلائز، پرائیوٹ اسکولوں کے نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ مجوزہ بورڈ ایکٹ کی مشاور ت میں انہیں شامل کیا جائے ا نھوں نے دھمکی دی کہ اگر اس حوالے سے انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا تووہ راست اقدام پر مجبور ہونگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...