یار حسین میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،4اشتہاری ،8سہولت کار ،72مشکوک گرفتار

یار حسین میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،4اشتہاری ،8سہولت کار ،72مشکوک گرفتار

یارحسین(نمائندہ پاکستان)پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 4اشتہاری ،8سہولت کار ،10کرایہ داران سمیت 72مشکوک افراد حراست میں لے لئے گئے ڈی پی او صوابی سہیل خالد کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف سرکل چھوٹا لاہور میں پولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کی گئی ڈی ایس پی سرکل لاہورافتخار خان کی نگرانی میں ،ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر بخت افضل خان ،ایس ایچ اوتھانہ لاہور نورالامین خان، کیوآر ایف سکواڈ ،ایلیٹ فورس،لیڈیز کانسٹیبل،سی ٹی ڈی ،بی ڈی ایس اور دیگر بھاری سیکورٹی فورسز نے علاقہ تورڈھیر اور ملحقہ علاقہ جات و بانڈہ جات میں سرچ آپریشن کی دوران سرچ آپریشن 4ملزمان اشتہاری اورانہیں سہولت اور پناہ دینے والے 8افراد جبکہ بغیر رجسٹریشن کے 10کرایہ دار ان سمیت 72 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا اس دروان 40گھروں کی تلاشی بذریعہ لیڈیز کانسٹبل لی گئی55/109مقدمہ میں بھی10افراد کو گرفتار کرلیا گیا علاوہ ازیں غیررجسٹرڈ80 موٹر سائیکل کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا جنکی تصدیق کا عمل جاری ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...