صحافیوں کو دور حاضر میں کلیدی اہمیت حاصل ہے :لیفٹیننٹ کرنل عدنان

صحافیوں کو دور حاضر میں کلیدی اہمیت حاصل ہے :لیفٹیننٹ کرنل عدنان

ہنگو (بیورورپورٹ)امن وامان کے قیام میں صحافیوں نے غیر معمولی کردار ادا کیا۔خطے میں کٹھن حالات میں بھی صحافیوں نے ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دئیے۔صحافت معاشرے کے صحیح سمت کا رخ تعین کرنے میں مدد گار ہے۔ مختلف آپریشنز میں میڈیا نے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ملک و قوم کی خاطرہر قسم کے حالات کا سامنا کیا۔ٹل سکاؤٹس فرنٹئیر کور صحافی برادری کے ساتھ ہر قسم کا تعاون یقینی بنائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ٹک سکاؤٹس ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عدنان بن طاہراور میجر فیصل محمود نے ضلع ہنگو کے صحافیوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو دور حاضر میں کلیدی اہمیت حاصل ہے اوردور حاضر میں صحافی اپنے قلم کے زریعے امن و امان سمیت دنیا کو اپنے علاقے کی ایک بہترین تصویر پیش کرنے میں بھی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری معاشرے میں برائیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے فورسز کے تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ فرنٹئیر کور ٹل سکاؤٹس صحافیوں کی حوصلہ آفزائی، حقوق کی حفاظت اور صحافیوں کی تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گی جبکہ معاشرے میں ذمہ دارانہ اور مثبت انداز میں صحافتی فرائض کی انجام دہی نا گزیر ہے۔ کرنل عدنان بن طاہر نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافیوں نے قلمی جہاد کے زریعے معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ صحافتی سرگرمیوں کے دوران ملک و قوم کی خاطر جانوں کے نظرانے بھی پیش کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...