بٹ خیلہ میں سوئی گیس کا عملہ صارفین کیلئے درد سر بن گیا

بٹ خیلہ میں سوئی گیس کا عملہ صارفین کیلئے درد سر بن گیا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)محکمہ سو ئی گیس بٹ خیلہ میں کرپشن اور اہلکاروں کا صارفین سے رشوت لینے کے خلاف پی ٹی آئی کے ضلعی کو نسلران اور کارکنوں کا احتجاجی مظا ہرہ مشتعل مظا ہرین نے زبردستی سوئی گیس آفس میں گھس کر شدید احتجاجی نعرہ بازی کی ایک ہفتے کے اندر سوئی گیس آفس میں رشوت لینے اور پرائیویٹ لوگوں کود فتر میں پابندی عائد نہ کی گئی تو مجبورا دفتر پر حملہ کر دینگے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع کی تما م ترذمہ داری محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں پر عائد ہو گی مظا ہر ے سے خطا ب کرتے ہوئے انصاف لیبر ونگ کے صدر سکندر حیات ،ضلعی کونسلرافضل حسین ،تحیصل کونسلر یاسین ملک ،بٹ خیلہ سٹی کے صدر اکرام خان ،سابقہ ناظم طارق خان نے کہا کہ محکمہ سوئی آفس بٹ خیلہ میں رشوت کا بازار گرم ہے غریب صارفین سے میٹر لگانے کے عوض 40 ہزار روپے رشوت لینے کا مطا لبہ کر رہے ہیں جو صارفین کے ساتھ ظلم وزیادتی ہے انہوں نے کہا کہ پا نچ پانچ سال سے صارفین میٹر لگانے کے انتظار میں ہے اور دفتروں کے چکر کاٹنے کے باوجود محکمہ سوئی گیس کے اہلکار میٹر نہیں لگا رہے ہیں جبکہ دوسرے طرف محکمہ کے کرپٹ اہلکار 2018میں ہونے والے رجسٹریشن کرانے والے صارفین سے ہزاروں روپے رشوت لیکر میٹر لگاتے ہیں انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن فیس دو سو روپے کے بجائے تین سو روپے وصول کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی گیس دفتر کے اہلکاروں نے پرائیویٹ لوگوں کو اپنا ٹاوٹ بنا رکھے ہیں جو صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر سوئی گیس آفس بٹ خیلہ کے اہلکاروں کا قبلہ درست نہ کیا گیا تو ایک ہفتے بعد پوری تحیصل میں لوڈسپکرز کے ذریعے اعلانات کرکے عوام اور کارکنوں کو جمع کر کے بھر پور احتجاجی مظا ہرہ کرینگے دفتر کو نذر آتش کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع کی تمام تر ذمہ داری محکمہ سوئی کے اہلکاروں پر عائد ہو گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...