مہمند ایجنسی، ہیڈ کوارٹر غلنئی میں بیکری دکان سے لاکھوں روپے چوری

مہمند ایجنسی، ہیڈ کوارٹر غلنئی میں بیکری دکان سے لاکھوں روپے چوری

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، ہیڈ کوارٹر غلنئی میں بیکری دکان سے لاکھوں روپے چوری۔ رات کی تاریکی سے فائدہ اُٹھا کر ہاٹ بورڈ توڑ کر دکان کے اندر داخل ہوئے۔ اوردکان میں موجود رقم اپنے ساتھ لے گئے۔ چودہ گھنٹوں کے اندر اندر چوروں کا سراغ لگا کر چوری شدہ رقم برآمد کر لیا گیا۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ طارق اللہ خان نے مسروقہ رقم دکاندار کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نماز عشاء کے وقت غلنئی ہیڈ کوارٹر بازار میں کشمیر بیکری کے دکان میں چوروں نے دکان کا ہاٹ بورڈ توڑ کر دکان میں موجود لاکھوں روپے چوری کر کے لے گئے۔ تحصیلدار حلیمزئی شکیل برکی نے بروقت ایکشن لیکر واقعے کا تفتیش شروع کر دیا۔ تفتیش کے دوران 2 افراد کو گرفتار کر لئے گئے۔ بیکری دکان کے ایک قریبی مکان پر انتظامیہ نے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران گھر کے ایک کمرے کے چھت سے نقد رقم ایک لاکھ اٹھاؤن ہزار ایک سو دس روپے برآمد کر لئے گئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کی بروقت کاروائی پر دکاندار نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند طارق اللہ خان نے بیکری کے مالک کو طلب کر کے انہیں مسروقہ رقم حوالے کر دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...