شانگلہ ڈسٹرکٹ بار انتخابات سدر رحمان بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

شانگلہ ڈسٹرکٹ بار انتخابات سدر رحمان بلا مقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب

الپوری(ڈسٹر کٹ رپورٹر) شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے سدرالرحمان ایڈوکیٹ کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کردیا گیا ۔شانگلہ بارایسوسی ایشن کا انتخابی اجلاس گزشتہ روز شاہ فواد ایڈوکیٹ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر معروف قانون دان سدرالرحمان ایڈوکیٹ کو بلامقابلہ جنرل سیکرٹری منتخب کردیا۔شانگلہ بارایسوسی ایشن کے الیکشن بورڈ نے سالانہ انتخابات کیلئے بار ممبران سے کاغزات جمع کئے تھے جس پر جنرل سیکرٹری کیلئے سدرالرحمان ایڈوکیٹ اور نامدار علی شاہ ایڈوکیٹ نے کاغزات جمع کروائے تھے جس پر منگل کے روز نامدار علی شاہ نے جنرل سیکرٹری کیلئے اپنی کاغزات واپس کردی جس پرالیکشن بورڈ کے شاہ فواد خان ۔فیاض احمد خان ایڈوکیٹ چکیسری نے شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کیلئے سدرالرحمان ایڈوکیٹ کو بلا مقابلہ منتخب کر دیا ۔سدرالرحمان ایڈوکیٹ کو بطور جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر شانگلہ یونین آف جرنلسٹس کے صدرآفتاب حسین اور دیگر کابینہ نے مبارک باد دی ہے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...