سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کاروائی میں دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان کاروائی میں دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ، کاروائی میں دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی ٹی ڈی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز کو بنوں اڈہ اور قریشی موڑ ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کرلیا ‘ گرفتار ہونیوالوں میں وقار حسن عرف وکی عرف سنیٹر ولد نیاز حسن قوم ماچھی سکنہ محلہ قاضانیوالہ اور سبطین ولد گلشیر سکنہ حیدری چوک حال کوٹلی امام حسین ؑ نزد بنوں اڈا ڈیرہ اسماعیل شامل ہیں ‘ سی ٹی ڈی ڈیرہ کے مطابق سال2017 میں دونوں ٹارگٹ کلرز نے دو بھائیوں حامد رضا اور حسن رضا کوحیدری چوک سٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کرکے قتل کئے گئے تھے ‘ اس سلسلے میں تھانہ سٹی ڈیرہ نے مقدمہ درج کرکے بعد میں تفتیش سی ٹی ڈی ڈیرہ کے حوالے کی ‘ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان جدید سائنسی خطوط پر کامیاب تفتیش کرکے دونوں ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا‘ دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...