دریائے جندی کے کناروں سے مٹی اور ریت نکالنے پر 4 گرفتار

دریائے جندی کے کناروں سے مٹی اور ریت نکالنے پر 4 گرفتار

پشاور( سٹاف رپورٹر)عوامی شکایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ نے دریائے جندی میں حفاظتی پشتوں کے کناروں سے مٹی اور ریت نکالنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران چار افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چارسدہ کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ علاقے میں بعض افراد دریاؤں کے کنارے واقع حفاظتی پشتو ں سے مٹی اور ریت نکال رہے ہیں جس سے پشتے کمزور ہوتے ہیں اور سیلاب کی صورت میں نقصان کا ندیشہ ہے ۔جس پراُنہوں نے ایڈشنل اے سی عنایت اللہ کو کاروائی ہدایت کی ۔جنہوں نے پولیس کے ہمراہ ایک اکاروائی کے دوران چار افراد کو مٹی نکالتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...