آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عابد لطیف کا دورہ درازندہ

آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عابد لطیف کا دورہ درازندہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عابد لطیف نے ایف آر ڈیرہ کے صدر مقام درازندہ کا دورہ کیا۔آرمی حکام نے آئی جی ایف سی کو ایف آر ڈیرہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ایف آر ڈیرہ کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ سمیع اللہ خان نے ایف سی قلعہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر عاطف منشاء‘کمانڈنگ آفیسر کرنل نعمان رؤف ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان آفریدی سمیت دیگر آرمی اور پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران بھی شریک تھے۔اس موقع پر مشران علاقہ نے آ ئی جی ایف سی‘ سٹیشن کمانڈر ‘ کمانڈنگ آفیسر ‘ڈی سی اور اے پی اے کو روایتی پگڑیاں پہنائی‘ مشران علاقہ نے آئی جی ایف سی کو علاقے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا ‘ جس کو فوری طور پر حل کرنے کی پولیٹیکل انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں ‘ آئی جی ایف سی نے مشران علاقہ سے بات چیت کے دوران ان کے علاقے میں امن و امان کے قیام میں جاری کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایف آر ڈیرہ جغرافیائی حوالے سے انتہائی اہم ہے جبکہ اقتصادی راہداری (سی پیک ) کی تعمیر کی وجہ سے اس علاقہ کی اہمیت اور حیثیت دنیا بھر میں عددی تصور کی جارہی ہے ‘ پاک فوج نے ملک کے امن و امان کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ‘ اس موقع پر پولیٹیکل انتظامیہ نے آئی جی ایف سی کو یادگاری علاقائی بندوق پیش کی۔ آ ئی جی ایف سی نے سراہاعلاقہ میں جاری ترقیاتی کاموں اور قیام امن میں اورعلاقہ میں امن وامان کی بحالی میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے آخر میں آئی جی ایف سی کو روایتی قبائلی ظہرانہ بھی دیاگیا۔