عصمت اللہ صدر،حاجی مظفر خان جنرل سیکرٹری منتخب

عصمت اللہ صدر،حاجی مظفر خان جنرل سیکرٹری منتخب

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) تاجر اتحاد عمر زئی بازار کے انتخابات مکمل ۔ عصمت اللہ صدر جبکہ حاجی مظفر خان جنرل سیکرٹری منتخب ۔ تاجروں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مشکل کے ہر گھڑی میں تنظیم تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔ لعل محمد لعل ۔ تفصیلات کے مطابق تاجر اتحاد عمر زئی بازار کا انتخابی اجلاس زیر صدارت مرکزی چےئرمین مولانا صلاح الدین شاکر منعقد ہوا۔اجلاس میں تاجر اتحاد عمر زئی بازار کی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں عصمت اللہ صدر ، حاجی مظفر خان جنرل سیکرٹری جبکہ دیگر عہدیداروں میں چےئرمین محمد جسیم ، وائس چےئرمین سراج الحق ، فنانس سیکرٹری ظہیر احمد ، رابطہ سیکرٹری مجاہد خان، پریس سیکرٹری شاہ سعود اور آفس سیکرٹری نامدار شامل ہیں ۔اجلاس میں 50رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اعلان بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے تاجر اتحاد کے مرکزی چےئرمین مولانا صلاح الدین شاکر ، سینئر نائب صدر لعل محمد لعل اور عمر زئی بازار کے نو منتخب صدر عصمت اللہ نے کہا کہ تنظیم کے قیام کا مقصد تاجروں کے مسائل اور ان کے فوری حل کیلئے اقدامات کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تاجروں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگااوران کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا یا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں متحدہ شاپ کیپرز فیڈریشن کے مرکزی صدر حکیم اللہ فوجی کے بیٹے سے دن دہاڑے رہزنوں نے 46لاکھ روپے چھین لئے جس کے خلاف تمام تاجر اور تنظیمیں مشترکہ احتجاج کر رہی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہ اکہ اس حوالے سے تاجر اتحاد جو بھی فیصلہ کریگی اس حوالے سے عمر زئی بازار کی تنظیم اور تاجر برادری مشترکہ احتجاج میں شرکت یقینی بنائیں ۔ ۔تاجربرادری میں اتحاد و اتفاق ہو تو کوئی مائی کا لعل تاجروں کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہاکہ بازار میں غنڈہ ٹیکس کا خاتمہ یقینی بنایا جائیگا اور تاجروں کے ساتھ ظم و زیادتی کسی صورت بر داشت نہیں کی جائیگی۔ تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت کو باقاعدہ ٹیکس ادا کر تے ہیں ۔ اس مو قع پر تاجر اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب اللہ ٹیلر انجمن قریشاں کے نائب صدر اعظم جان اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...