تیمر گرہ میں گومل یونیورسٹی میں پی ایس ایف کا بھٹو یادگار کی بے حرمتی کیخلاف مظاہرہ
تیمرگرہ ( بیور ورپورٹ)گومل یونیور سٹی میں شہید ذولفقار علی بھٹو کے یاد گار کی مبینہ بے حرمتی کے خلا ف پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن لویر دیر کا احتجاجی مظاہرہ ،ذمہ داران کے خلا ف کاراوائی کا مطالبہ بصور ت دیگر صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک چلا ینگے ان خیا لات کا ظہار پی ایس ایف لویر دیر کے رہنماوں فضل حسین، نجیب االلہ اتمانی ، امجد حسین سالا ر زی، سہیل نواب ، میاں نوید اقبال ، اور ملک طفیل و دیگر نے تیمرگرہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے گومل یونیورسٹی میں مبینہ طور قائد عوام زولفقار علی بھٹو کے دست مبارک کا نصب شدہ تختہ ( یاد گار) کو پی ٹی ائی کے جھنڈا سے ڈھانپنے کی شدید مزمت کی اور کہا کہ وہ اپنے قا ئد کی بے حرمتی کھبی برداشت نہیں کرینگے انھوں نے پی ٹی ائی کی اس قدام کو غیر اخلا قی قرار دیا انھوں نے گورنر خیبر پختون خواہ ظفر اقبال جھگڑا سے مطالبہ کیا کہ وہ گومل یونیور سٹی کے وی سی کو فورا ہٹا یا جائے بصورت دیگر پی ایس ایف صوبہ بھر میں احجاجی تحریک چلا ینگے جبکہ حالات کی تمام تر ذمہ داری وی سی گومل یو نیورسٹی پر عاید ہوگی ۔